اسلام آباد۔پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں فروری 2019 کو ہونے والے پلوامہ حملے سے متعلق بھارت کی چارج شیٹ مسترد کر دی۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے لیے جاری چارج شیٹ مسترد کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی بھارتی بے بنیاد الزامات کو مسترد کر چکا ہے، بھارتی نیشنل کرائم ایجنسی نے پلوامہ حملے میں پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانا کی جھوٹی کوشش کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی کی من گھرٹ رپورٹ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پاکستان مخالف بیانیہ کے بڑھانے کے لیے تیار کی گئی۔ پاکستان ٹھوس ثبوتوں کی فراہمی پر تعاون کرنے کی پیشکش بھی کرچکا ہے۔
زاہد حفیظ چودھری کے مطابق بھارتی لوک سبھا کے انتخابات سے دو ماہ قبل پلوامہ حملہ کی ٹائمنگ،مرکزی ملزم کا مارا جانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔