اسلام آباد۔ ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کی کمپنی جے ڈبلیو ڈی کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کاآغاز کردیا اور ملک بھر سے جے ڈبلیو ڈی کی تفصیلات مانگ لیں۔
اس حوالے سے ایف آئی اے کی سی آئی ٹی کی جانب سے خط ملتان،لاہور، کراچی، اسلام آباد اور رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنرز کوخط لکھا گیا ہے جس میں جہانگیرترین کے خاندان سمیت22افراد اور کمپنیوں کاڈیٹا مانگا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے ایل ڈی اے اور سی ڈی اے سربراہان سے بھی تفصیلات طلب کرلی ہیں جبکہ جے آئی ٹی نے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا بھی ریکارڈ مانگ لیا۔ خط کے ذریعے منقولہ،غیر منقولہ جائیداد،بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات، ایس ای سی پی سے جہانگیر ترین کے نام پر دیگر کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے سید احمد محمود سابق گورنر پنجاب کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔