پشاو ر۔پشاور کے علاقہ حیات آباد میں بی آر ٹی سٹیشن نمبر 28 پر بس کی چھت پر آگ بھڑک اٹھی۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش کے مطابق ریسکیو آپریشن 3 منٹ کے اندر شروع کیا گیا اور بس کو خالی کراکر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔
اس دوران ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور سی ای او ٹرانس پشاور موقع پر موجود تھے‘ معاون خصوصی کے مطابق معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔