حکومت کی بہتر حکمت عملی: اموات میں نمایاں کمی، کورونا سے 1 شخص جاں بحق

 


 کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 284 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 372 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 319 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 96 ہزار 699، سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 179، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 971، بلوچستان میں 12 ہزار 804، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 832، اسلام آباد میں 15 ہزار 597 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 290 کیسز رپورٹ ہوئے۔