اسلام آباد۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے کوہاٹ سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔
او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق تیل اور گیس کے ذخائر سے ابتدائی طور پر یومیہ 16 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 12 بیرل خام تیل حاصل ہو سکے گا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کوہاٹ میں دریافت سیاب کنواں نمبر 1 سے تیل اور گیس کی تلاش کے لیے ویل کی 5500 میٹر تک کھدائی کی گئی۔