اسلام آباد۔ سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
وفاقی کابینہ نے سینیٹ انتخابات میں سیکریٹ بیلٹ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شو آف ہینڈ کے ذریعے انتخابات کرانے کی تجویز مسترد کر دی گئی، کاسٹ کئے گئے ووٹ میں معلوم ہو گا کہ کس رکن اسمبلی نے کس امیدوار کو ووٹ دیا۔
ترمیمی مسودے کے مطابق سینیٹ کے انتخابات سنگل ٹرانسفر ایبل اوپن ووٹ کے ذریعے ہونگے۔
ترمیمی مسودہ چند روز میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیصلہ ووٹ بیچنے کے عمل کو روکنے کیلئے کیا گیا۔