اسلام آباد۔ کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی ملک بھر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا اموات کی تعداد 6 ہزار 284 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 372 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 319 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 96 ہزار 699، سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 179، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 971، بلوچستان میں 12 ہزار 804، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 832، اسلام آباد میں 15 ہزار 597 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 290 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 80 ہزار 340 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 284 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 195، سندھ میں 2 ہزار 395، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 250، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں 61 مریض جان سے ہاتھ بیٹھے۔