کورونا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 213 نئے کیسزاور6 اموات رپورٹ ہوئیں۔
این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسزمیں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 213 نئے کیسز اور6 اموات رپورٹ ہوئیں۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار849 تک پہنچ گئی، ایکٹیو کیسز کی تعداد صرف 8 ہزار 873 ہے جب کہ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 80 ہزار 682 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 348، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 96 ہزار769، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 36044، بلوچستان میں تعداد 12869، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15625، آزاد جموں و کشمیر 2298، گلگت میں 2896 ہو گئی۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 17 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 26 لاکھ 21 ہزار 146 ٹیسٹ ہو چکے، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے، ملک بھرمیں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں۔