ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنر کی ہدایات کی روشنی میں او۔پی۔ڈی سروسسز کل سےدوبارہ بحال کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس طرح تمام او۔پی۔ڈی سروسسز جو24مارچ 2020 سے کورونا وباءکی وجہ سے بند کر دی گئی تھی دوبارہ شروع کر دی جائینگی۔او۔پی۔ڈیز کو مکمل صہُکے ساتھ شروع کر دیا جائیگااور بغیر ماسک کے کسی کو بھی ہسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔
کورونا وباءکی پھیلاو کو روکھنے کے لئے ایک مریض کے ساتھ ایک تیماردار کو آنے کی اجازت ہو گی۔مریضوں کی آسانی کے لئے دو اسکریننگ سنٹر ایک ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور دوسرا مردانہ او۔پی۔ڈی کے اندر بنایا گیا ہے۔کارڈیالوجی ، پلمونالوجی، امراض جلد، ذہنی امراض، امراض چشم، امراض گلہ ناک کان کی او۔پی۔ڈی اپنی متعلقہ وارڈوں میں ہونگی۔
جنرل سرجری، امراض اطفال ، پیڈز سرجری ، نفرالوجی اور پلاسٹک سرجری کی او۔پی۔ڈی اپنی پ±رانی مخصوص جگہوں پر ہونگی اور آرتھوپیڈک، یورالوجی ، نیوروسرجری کی او۔پی۔ڈی مین او۔پی۔ڈی بلڈنگ میں ہونگی۔
امراض نسواں اور الٹراساو¿نڈ جنرل او۔پی۔ڈی میں اور میڈیکل او۔پی۔ڈی کی سہولیات مردانہ او۔پی۔ڈی میں فراہم کی جائینگی۔
کل سے ٹیلی او۔پی۔ڈی کی سہولیات ختم کی جارہی ہیں۔
جبکہ ادارجاتی پریکٹس کو بہت جلد دوبارہ بحال کر دیاجائے گا