جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 فوجی جوان شہید

 

راولپنڈی۔ صوبہ خیبر پختونخواکے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

 پاک فوج کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں 3 جوان شہید  جبکہ  4 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق  جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی شناخت صوبیدار ندیم، لانس نائیک مصور اور سپاہی سلیم شامل ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا اس دوران دودرجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ  کی گئی۔