لیونل میسی کا بارسلوناچھوڑنے کا فیصلہ،کلب کو 83کروڑ ڈالر ادا کرنا ہونگے

 

بار سلونا۔دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے فٹبال کلب بار سلونا کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم اس سے قبل معاہدے کے تحت انہیں کلب کو کروڑوں ڈالر کی رقم ادا کرنی ہوگی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فٹبال لیگ لا لیگا کا کہنا ہے کہ ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی کا معاہدہ ابھی بھی قابل عمل ہے اور انہیں بارسلونا چھوڑنے کے لئے ریلیز کے اصول کے مطابق 83 کروڑ ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔

اپنے فٹ بال کلب بار سلونا کو چھوڑنے کا اعلان کرنے والے میسی بار سلونا کے سیزن سے قبل میڈیکل ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوئے۔ بار سلونا ٹیم کے کئی کھلاڑی ٹیسٹ کے لئے پہنچے لیکن میسی نہیں آئے۔ مقامی وقت کے مطابق انہیں صبح 10 بجے میدان میں ہونا چاہئے تھا۔

مختلف میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ میسی نہ تو میڈیکل سیشن میں اور نہ ہی ٹریننگ میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب لا لیگا کا کہناہے کہ میسی کا معاہدہ ابھی تک قابل عمل ہے، قانون کے مطابق لا لیگاسپین فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ رجسٹرڈ کسی کھلاڑی کو اس وقت تک معاہدے کو توڑنے کی اجازت نہیں دے سکتا جب تک کہ ریلیز کے اصول میں دی گئی رقم کی ادائیگی نہ ہوجائے۔

33سالہ فٹبالر لیونل میسی نے بارسلونا کو بتایا تھا کہ وہ اپنے معاہدے میں 70 کروڑ یورو((83.3 کروڑ ڈالرکی ریلیز کے اصول کے باوجود کلب چھوڑنا چاہتے ہیں 

۔ارجنٹینا کے ٹی وی چینل ٹی وائی سی سپورٹس کے مطابق میسی نے اپنے معاہدے کی میعاد ختم ہونے کے حوالے سے کلب کو ایک رجسٹرڈ فیکس بھیجا تھا جس میں ایک قاعدے کا خاکہ پیش کیا گیا تھاتاحال معاہدہ ختم نہیں ہوا۔