کراچی(آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سرینگر میں عزاداران پر پیلٹ گن سے فائرنگ اور ان کی گرفتاری غیر انسانی سلوک ہے۔ بھارتی فوج بربریت اور سفاکیت سے کشمیریوں کی منظم نسل کشی کر رہی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں عزاداران پر فائرنگ اور گرفتاری کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں عزاداران کو گرفتار کر کے سیاہ تاریخ رقم کی۔ پرامن عزاداران سے خوف بھارتی فوج کی کمزوری کا ایک اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ رائے شماری کی طرح عزاداری بھی کشمیری مسلمانوں کا بنیادی حق ہے۔ بھارتی فوج بربریت اور سفاکیت سے کشمیریوں کی منظم نسل کشی کر رہی ہے۔