اسلام آباد۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 4افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6298 ہوگئی
کورونا کے 300نئے کیسز رپورٹ ہو نے سے مجموعی تعداد2لاکھ96 ہزار143ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی)کے مطابق ملک بھرمیں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 8ہزار881رہ گئی،589مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 20ہزار 882 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کورونا ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 26لاکھ 42ہزار28ہے۔
پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920ہے، اس وقت ایک ہزار88مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 29ہزار 348ہوگئی، پنجاب96ہزار769، خیبرپختونخوا36ہزار44، بلوچستان12ہزار869، اسلام آباد15ہزار625، آزاد جموں و کشمیر2ہزار298اور گلگت میں 2ہزار896کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2ہزار198اور سندھ میں 2ہزار401اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار250، اسلام آباد 175، بلوچستان 141، گلگت بلتستان67اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 62ہے۔ملک میں 132ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔