بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری

 

اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ نے بڑے شہروں میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکی منظوری دیدی اور کابینہ کمیٹی نجکاری کے مختلف کمپنیوں کو پرائیوٹائز کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کراچی میں ترقیاتی کاموں کے لیے خاص پروگرام سندھ حکومت کو آن بورڈ لے کر شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وفاق  نے کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ایک خاص پروگرام ترتیب دیدیا ہے،بڑے پیکج کا باقاعدہ اعلان وزیراعظم جمعہ کو کراچی میں کریں گے،سندھ حکومت یاتواہل نہیں یاکراچی کی صورتحال کوسنجیدہ نہیں لے رہی، سندھ حکومت کے مینڈیٹ کومانتے ہیں، صوبائی حکومت کوبھی پروجیکٹس سے متعلق آن بورڈلیاجائے گا۔

 کابینہ نے ادویات کی تیاری کے لئے بھنگ اور دیگر منشیات کے مشروط استعمال کی اجازت دے دی منشیات کا استعمال صرف سرطان کش ادویات کی تیاری میں کیا جاسکے گا 

منگل کووزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی،معاشی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اور کراچی کی صورتحال،امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں اسلام آباد اور مارگلہ روڈ پر تجاوزات سے متعلق بریفنگ مؤخر کردی گئی ملک کے بڑے ایئر پورٹس کو آؤٹ سورس کرے کی اصولی منظوری دیدی گئی باضابطہ منظوری کابینہ کے اگلے اجلاس میں دی جائے گی  

وفاقی کابینہ نے بڑے شہروں میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات کیلئے ناموں کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیپرا اور اسٹیٹ آف انڈسٹری کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی جبکہ پبلک پرائیویٹ تعمیرات، پیپرا رولز سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی۔وفاقی کابینہ  نے گزشتہ ای سی سی اجلاس اور کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں میں ہونے والے دیگر فیصلوں کی توثیق  کی جبکہ کابینہ کمیٹی نجکاری کے مختلف کمپنیوں کو پرائیوٹائز کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔منگل کو کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اجلاس میں  کراچی کے مستقل مسئلوں سے چھٹکارا حاصل کرنے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا،وزیراعظم عمران خان کی توجہ کامرکزاس وقت کراچی شہرہے، کابینہ میں بلوچستان سے متعلق بھی گفت وشنیدہوئی ہے ان منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے ایک حکمت عملی تیار کی گئی جس میں ذمہ داری بھی ہو اور جب تک اونرشپ نہیں ہوگی تو یہ نہیں ہوسکے گا۔

 انہوں نے کہا کہ وفاق کراچی کیلئے جوکرسکتاہے کریگا،سندھ حکومت یاتواہل نہیں یاکراچی کی صورتحال کوسنجیدہ نہیں لے رہی، سندھ حکومت کے مینڈیٹ کومانتے ہیں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے احساس پروگرام کے ذریعے غربت کے خاتمے کے لیے مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اور ڈاکٹرثانیہ نشترکواحساس پروگرام کادوسرافیزشروع کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

 شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 سے مغربی ممالک کی بڑی معیشتیں بھی لڑکھڑا گئیں لیکن پاکستان کی معیشت پر اس طرح کے اثرات نہیں پڑے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں بلوچستان، خیبرپختونخو اور کراچی کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے،سی پیک کو مسلم لیگ ن نے اپنا ذاتی منصوبہ بنا دیا ہے جو غلط ہے،چین  سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں حکومت کے ساتھ کام کرتا ہے، سی پیک کے ساتھ پاکستان کی خوشحالی منسلک ہے،دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے،ہر ملک اپنے قومی مفاد میں فیصلے کرتا ہے،سی پیک پاکستان کے قومی مفاد میں اس کی حفاظت کریں گے۔

وزیر  اعظم کے معاون خصوصی  معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی  ملک امین نے اجلاس کو بتایا کہ مزید بارشوں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی۔انہوں نے کہا  گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کراچی میں اوسط 3 گنا زیادہ بارش ہوئی،  مون سون ہواؤں کا رخ بھارت کے بجائے غیر معمولی طور پر کراچی کی جانب تھا،  لگ رہا تھا کہ مون سون بھارت رہے گا، لیکن کراچی میں لینڈ کرگیا۔

 ملک امین  نے کہا  کراچی میں مستقبل میں بھی مزید  غیرمعمولی مون سون بارشیں ہو سکتی ہیں۔ مینگرووز جنگلات کٹنے سے بھی کراچی میں تباہی آئی۔مینگروز کے جنگلات کراچی کا قدرتی دفاع تھے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے  موسم برسات کے دوران ملک بھر میں خصوصی اقدامات کی سفارش کی گئی۔، ملک امین اسلم نے کہا  حالیہ بارشیں محض ٹریلر تھیں، اس سے زیادہ خوفناک بارشیں ہو سکتی ہیں۔