ملک بھرمیں جمعرات تک مزیدبارش کی پیشگوئی

 


اسلام آباد۔محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں  جمعرات تک بارش کی پیشگوئی کردی۔

ملک کے بیشترشہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ شدید بارش سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، ندی نا لوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

 محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ ادارے خاص طور پر ریزروئیر آپریٹرز واٹر منیجرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

 سب سے زیادہ بارش سندھ کے علاقے چھور میں 149ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ مٹھی73، بدین 44، ٹھٹھہ 38، موہنجوداڑو 34، حیدر آباد 19، میر پور خاص 16، شہید بینظیر آباد 13 اور جیکب آباد میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔