خیبر پختونخوا کابینہ میں ایک بار پھر ردو بدل کی تیاریاں مکمل 

 

پشاور۔خیبرپختونخواکابینہ میں میں ایک بارپھر ردوبدل کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں جبکہ پہلے مرحلہ میں دووزراء حلف اٹھائیں گے

 ذرائع کے مطابق  تین محکموں کے قلمدان تبدیل کیے جانے کاامکان ہے اس حوالہ سے  وزیر اعلیٰ محمود خان کی حتمی منظوری کے جلد تقریب حلف برداری منعقد کی جائے گی جس میں دو وزراء حلف اٹھائیں گے جن میں سے ایک کاتعلق قبائلی اضلاع سے ہوگا اسی طرح شہرام ترکئی بھی ایک بارپھر کابینہ میں شامل ہوجائیں گے تاہم ایک بار پھر ان کامحکمہ تبدیل کیاجارہاہے  ان کو صحت کے بجائے محکمہ تعلیم حوالہ کیے جانے کاامکان ہے 

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مشاورت کی روشنی میں بعض وزراء کے قلمدان بھی تبدیل کیے جارہے اس سلسلہ میں بتایاجارہاہے کہ موجودہ کابینہ میں شامل دو وزراء کے پورٹ فولیوز بھی تبدیل کیے جارہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلہ میں مزید دو سے تین محکموں کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے

 ذرائع کے مطابق کابینہ میں کوئی خاتون شامل نہیں کی جارہی خواتین ممبران کو پارلیمانی سیکرٹریوں کی نامزدگی کے مرحلہ میں ایڈجسٹ کیاجائے گا