وزارت داخلہ کا سنتھیارچی کو 15روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم

 

 اسلام آ باد۔ وزارتِ داخلہ  نے سنتھیا رچی کو 15 روز کے اندر اندر پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

 تفصیلا ت کے مطابق وزارتِ داخلہ نے امریکی شہری و بلاگر سنتھیا ڈی رچی کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔

  امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کے ویزے کی مدت 31 اگست کو ختم ہوچکی ہے اور انہوں نے ویزے کی توسیع کے لیے درخواست دے رکھی تھی جسے آج وزارتِ داخلہ نے مسترد کر دیا۔

 وزارت داخلہ نے سنتھیا رچی کو 15 دن کے اندر اندر پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔