راولپنڈی  میں ظالم شخص نے اپنی 11 سالہ سالی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

راولپنڈی  میں ظالم شخص نے اپنی 11 سالہ سالی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا. 

افسوسناک واقعہ ویسٹ رج کے علاقے میں پیش آیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، بچی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی۔

 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ویسٹ رج میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 11 سالہ بچی کو اس کے بہنوئی نے ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر لی گئی، جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متاثرہ بچی کی ماں کے مطابق وہ کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی تو اس کی 11 سالہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی۔ خاتون جب گھر واپس آئی تو اس کا داماد 11 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

ملزم اپنی ساس کو دیکھ کر وہاں سے فوری فرار ہوگیا۔ بعد ازاں پولیس نے شکایت موصول ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل ٹیسٹ کروا لیا گیا ہے، جس میں جنسی زیادتی ثابت ہوئی ہے۔ تاہم ملزم کو ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت سے ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔