کراچی کیماڑی آئل ٹرمینل میں آتشزدگی، 2افراد جھلس کر جاں بحق

 

کراچی۔کراچی کے کیماڑی آئل ٹرمینل پرآگ لگنے سے 2 افراد جھلس کر جاں بحق  اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

آگ کیماڑی آئل ٹرمینل ون میں پٹرول کے یونٹ میں لگی، پاک بحریہ، سندھ رینجرز اور دیگر ریسکیو اداروں نے آگ بجھائی۔

جاں بحق ہونے والے دونوں افرادکچھی پاڑہ کیرہائشی تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت دونوں افراد آئل ٹرمینل میں کام کررہے تھے، جاں بحق افراد کی شناخت شاہد اور صالح محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ جھلس کر جاں بحق ہونے والے دونوں افراد ٹینکر ڈرائیور ہیں، آگ کے وقت دونوں افراد ٹرمینل میں موجود تھے۔

کیماڑی آئل ٹرمینل پرآگ لگنے سے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل ہوگئی۔

آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ آگ سے ہمارا کافی نقصان ہوا ہے، حالات کی بہتری تک پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی روک دی اور  فی الحال اپنی گاڑیاں آئل ٹرمینل سے ہٹالی ہیں، آگ پر قابو پانے کے بعد صورتحال دیکھ کرسپلائی بحالی کا فیصلہ کریں گے