پنجاب کے اہم بیورو کریٹ کو نیب نے گرفتار کر لیا

 

لاہور۔آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پنجاب کے اہم بیورو کریٹ کو نیب نے گرفتار کر لیا۔

نیب لاہور کے مطابق گریڈ 19کے چیف انجینئر ٹیپا ملزم مظہر حسین کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم پر70کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹ بنانے کا الزام ہے۔

ملزم مظہرحسین ایل ڈی اے میں بطورچیف انجینئر بھی تعینات رہے اور مبینہ طور پر 50کروڑ کے اثاثے اپنے اور اہلخانہ کے نام بنائے جبکہ مرکزی ملزم مظہر حسین نے ملازم بھانجے کے نام20 کروڑ روپے منتقل کیے۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزم مظہرحسین کے خلاف مبینہ مالی غبن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا، ملزمان کی معاونت سے مختلف سرکاری پراجیکٹس میں مالی فوائد کے شواہد ملے۔

نیب کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کوملزم سے23 کروڑاہلخانہ کے اکاؤنٹس میں منتقلی کے شواہد ملے،23کروڑ روپے کے ذرائع ملزم تاحال ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

 ملزم کے نام ایل ڈی اے ایونیومیں کنال کے3پلاٹ کاانکشاف ہوا ہے۔