شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، فوجی افسرسمیت 3 جوان شہید

 

شمالی وزیرستان۔شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوجی افسرسمیت 3 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے 

نجی ٹی وی کے مطابق دیسی ساختہ سرنگ سڑک کے کنارے نصب تھی‘ دھماکے کے بعد علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان گڑ یوم میں سڑک بنانے والی ٹیم کو پروٹیکشن دے رہے تھے‘ بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں مظفرآباد کے لیفٹیننٹ ناصر حسین،فیصل آباد کے نائیک محمد عمران اور راولپنڈی کے سپاہی عثمان اخترشامل ہیں۔

 شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین ہونہار کیڈٹ تھے انہوں نے پی ایم اے میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی‘ وہ رائل ملٹری اکیڈمی آسٹریلیا کے تربیت یافتہ تھے۔