بلاول کے پاؤں میں فریکچر، سرجن نے چلنے پھرنے سے منع کردیا

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے پاؤں میں چوٹ آئی ہے اور انہیں ڈاکٹروں نے آرام کامشورہ کیا ہے۔


اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 20 ستمبر کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی

ذرائع بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے بائیں پاؤں میں فریکچر ہوا ہے، ہیئر لائن فریکچر ہونے سے بلاول بھٹو کو تکلیف کاسامناہے، تکلیف کی وجہ سے آرتھو پیڈک سرجن نے چلنے پھرنے سے منع کیا ہے۔

خیال رہے کہ آج اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 20 ستمبر کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی جس کی میزبانی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔