اسلام آباد۔ اسلام آباد کے ڈومیسائل رکھنے والوں کے لیے وفاقی اداروں میں ملازمت کا 50 فیصد کوٹہ منظور کر لیا گیا۔
50 فیصد کوٹے کا اطلاق وفاقی اداروں میں گریڈ 1 سے 15 تک کی آسامیوں پر ہو گا۔
وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والوں کے لیے وفاقی اداروں میں مجموعی طور پر ملازمت کا 50 فیصد کوٹہ مقرر کر دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 50 فیصد کوٹے کا اطلاق وفاقی اداروں میں گریڈ 1 سے 15 تک کی آسامیوں پر ہو گا۔
وفاقی ملازمتوں میں سندھ کا 6 فیصد ہو گا۔خیبرپختونخوا میں ضم فاٹا کے اضلاع کے لیے آئندہ دس سال تک الگ سے 3 فیصد کوٹہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔
وفاقی ملازمتوں میں آزاد جموں کشمیر کے لیے بھی 2 فیصد اور گلگت بلتستان کے لیے ایک فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے اہلیان اسلام آباد کے لئے تاریخی اقدامات اٹھائے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ الیکشن 2018 میں اسلام آباد کی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا گیا اور اسلام آباد کے ڈومیسائل ہولڈرز کے لئے وفاقی اداروں میں 50فیصد ملازمت میں کوٹہ منظور کر لیا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اہلیان اسلام آباد کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملازمت کوٹہ کی منظوری دے کر اہلیان اسلام آباد کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔
گریڈ 1 سے گریڈ 15 تک کی ملازمت کے لئے اسلام آباد کے ڈومیسائل ہولڈرز کے لئے 50 فیصد ملازمت کوٹہ مقرر ہو گا۔
اس ضمن میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ اسد عمر کی کاوشیں اور راجہ خرم نواز کی بھرپور جدوجہد سے میرا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔