محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا سکول عملے اور طلبا کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

 

 پشاور۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے سکول عملے اور طلبا کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے پی نے سکول عملے اور طلبا کا رینڈم کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام سکولوں کے سربراہان کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

 محکمہ تعلیم کے پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں نجی اور سرکاری سکولوں کا دورہ کریں گی سکول سربراہان ٹیموں سے ٹیسٹ کرانے میں تعاون کریں۔

 اعلامیے کے مطابق ٹیم اساتذہ، طلبا اور دیگر عملے میں سے چند ایک کا کورونا ٹیسٹ کریگی۔

 ذرائع محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور دیگر عملے کا کورونا ٹیسٹ سکول کھولنے سے پہلے کیا جائیگا،بچوں کا ٹیسٹ 15 ستمبر کوسکول کھولنے کے بعد کیا جائیگا۔