اسلام آباد۔قوم یوم دفاع کل روایتی جوش وجذبہ سے منائے گی،اس دن مساجد میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی ہوگی۔
اس دن کی مناسبت سے صدر مملکت، وزیر اعظم،وزرا اعلی،سپیکر،ڈپٹی سپیکر سمیت اہم سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات نشر یا شائع کئے جائیں گے۔
اخبارات میں یوم دفاع کی مناسبت سے خصوصی ایڈیشن شائع کئے جائیں گے۔
الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی پروگرام نشر یا شائع کئے جائیں گے۔
یوم دفاع کے موقع پر ملکی دفاع کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے نشان حیدر پانے والوں کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں جائیں گی۔
علی الصبح وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔