صدر کا دورہ پاکستان منسوخ نہیں ہوا، موسم سرما کیلئے معاملات طے کررہے ہیں،چینی سفیر

 

بیجنگ۔ چینی صدرشی جن پنگ کا دورہ پاکستان منسوخ نہیں ہوا۔چینی صدر کا دورہ پاکستان موسم سرما میں طے کیا جا رہا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چینی سفیر نے کورونا کے باعث مئی اور جون میں دورہ ملتوی ہونے کی بات کی تھی۔چینی صدر کے پاکستان کے دورے کی تاریخوں کے تعین کے لیے پاک چین سفارتی رابطے جاری ہیں۔

قبل ازیں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔انہوں نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔

پاکستان میں تعینات چینی سفیر یا جنگ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

 انہوں نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا جسے کووڈ 19 کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

چینی سفیر یا جنگ نے بتایا کہ دونوں حکومتیں صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ پر کام کر رہی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ چین کے دوران چینی صدر کو دورے کی دعوت دی تھی۔ دورے کے حوالے نئی تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔