ملک میں کورونا وائرس کے 513 نئے کیسز کی تصدیق،5 مریض جاں بحق

 

 اسلام آباد۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 513 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 5 مریض جاں بحق ہوئے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے کہا  ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 340 ہوگئی۔

 نیشنل کمانڈ سنٹرکے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 513 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 25 ہوچکی ہے۔

 ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 132 ہے جبکہ کورونا وائرس کے 2 لاکھ 82 ہزار 553 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

 این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24 ہزار 857 ٹیسٹ کیے گئے۔

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 8 کروڑ 67 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 8 لاکھ 78 ہزار ہوگئی ہے۔