لاہور۔وفاقی سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ حکومت نے ریڈیو پاکستان کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے دس ارب روپے کا ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا ہے۔
ریڈیو پاکستان لاہور میں ہفتے کے روز ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڈیو اندرون اور بیرون ملک معلومات کی فراہمی اور پاکستان کے نقطہ نظر کو فروغ دینے کیلئے ایک پراثر ذریعہ ہے۔
ریڈیو پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اکبردرانی نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ مہینے میں ایک بار ریڈیو پاکستان پر قوم سے خطاب کریں۔
سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کو یہ تجویز بھی دی ہے کہ تمام وفاقی وزرا حکومت کی پالیسیوں کے فروغ کیلئے ریڈیو پاکستان کو براہ راست انٹرویو دیا کریں۔