کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے،وزیراعلیٰ محمود خان


 پشاور۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ہم کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ بھارتی سرکار کی احمقانہ حرکتیں پورے خطے کا امن تباہ کر سکتی ہیں۔

محمود خان نے یوم دفاع پر جاری پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر پاکستانی قوم کیلئے ایک تاریخ ساز دن ہے، 6 ستمبر کو پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے، دنیا مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کرے۔

محمود خان نے کہا کہ بھارتی سرکار کی احمقانہ حرکتیں پورے خطے کا امن تباہ کر سکتی ہیں۔