گوجرانوالہ،گیس سلنڈر پھٹنے سے عمارت گر گئی،3 افراد جاں بحق،6زخمی 

 

 گوجرانوالہ۔گوجرانوالہ میں دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو منزلہ عمارت گر گئی، ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا 

ریسکیو  حکام  کے مطابق حادثہ نعمانیہ روڈ پر پیش آیا۔

سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دکاندار سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی  ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔