اسلام آباد۔مہلک وبا کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 2 افراد دم توڑ گئے اور اموات کی مجموعی تعداد6 ہزار342 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے مزید 484 کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار سے زائد ہے۔
پاکستان میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 342 اور2 لاکھ 85 ہزار 898 صحتیاب ہوچکے ہیں،532 کی حالت تشویشناک ہے۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 483 ہوگئی۔
پنجاب 97 ہزار 166، خیبرپختونخوا 36 ہزار 591، بلوچستان 13 ہزار 229، اسلام آباد 15 ہزار 734، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 327 اور گلگت میں 2 ہزار 79 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار210 اور سندھ میں 2 ہزار422 اموات ہوئی ہیں۔
خیبر پختونخوا ایک ہزار255، اسلام آباد 175، بلوچستان 144، گلگت بلتستان71 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 65 ہے۔
پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور ہسپتا لوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔
ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔