آئی پی پیز نئے معاہدے،اب جو بجلی بنائی جائیگی وہ سستی ہوگی، شاہ محمود قریشی

 

ملتان۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے نئے معاہدوں سے بجلی کے نرخوں میں کمی آئے گی،ہم ایسے منصوبے لارہے ہیں جس سے آنے والی نسلیں مستفید ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں تقریب سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ لوگوں کی آسانی کیلئے میپکو چیف سے طویل نشست ہوئی ہے، نئے گرڈ اسٹیشن سے 40 ہزار نئے گھریلوں کنکیشن دستیاب ہوں گے، گرڈ اسٹیشن سے 5 ہزار کمرشل اور 500انڈسٹریل کنکشن دستیاب ہوں گے اور منصوبے میں 51ملین سے لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لوگوں کے گھروں کے اوپر سے گزرنے والی تاروں کو کور کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گیس کنکشنز کیلئے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، ماضی میں مہنگے معاہدوں کی وجہ سے بجلی کے نرخ بڑھے لیکن وزیراعظم نے آئی پی پیز سے نرخوں میں کمی کیلئے بات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید کہنا تھا کہ حکومت کی آئی پی پیز کے معاہدوں پر کئی نشستیں ہوچکی ہیں، آئی پی پیز سے نئے معاہدوں سے بجلی کے نرخ میں کمی آئے گی۔ پہلے بجلی کے نئے پاور پلانٹ لگائے گئے جو انتہائی مہنگے تھے، وزیراعظم کو بتایا ان معاہدوں کو از سر نو دیکھیں، معاملات تقریبا طے ہوچکے، اب جو بجلی بنائی جائیگی وہ سستی ہوگی۔

شاہ محموقریشی نے کہا کہ نئے معاہدوں سے بجلی کے نرخ میں اضافہ رک جائے گا، حکومت نے نئے ڈیمز کا افتتاح کیا بلکہ اس پر کام کا آغاز ہوگیا ہے، ہم ایسے منصوبے لارہے ہیں جس سے آنے والی نسلیں مستفید ہوں گی۔