پشاور،سو شل میڈیا پر لڑکیوں کو  بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار 

 

پشاور۔ ایف آئی اے نے فیس بک اور واٹس ایپ پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو پشاور سے گرفتار کر لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق  ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پشاور زون میں چھاپہ مار کر ملزم کفیل احمد کو گرفتار کیا۔ملزم ڈیجیٹل فراڈیا عرصہ دراز سے مکروہ  دھندے میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر حنا نعمان کے مطابق سائبر کرائمز ونگ کو کفیل احمد کیخلاف بہت ساری شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ اس کا کام صرف لڑکیوں کو بلیک میل کرنا اور ان سے پیسے بٹورنا تھا۔

ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کفیل احمد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کے موبائل فونز سے لڑکیوں کی تصاویر اور آڈیو ریکارڈنگ والے میموری کارڈز برآمد کر لیے۔

مزید تفتیش کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ سے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا۔