پشاورمیں کوروناکیسوں میں اضافہ‘20علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

 

پشاور۔پشاورمیں کورونا وائرس پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظرمزید 20گھروں اور محلوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرکے اعلامیہ کے مطابق محلہ ماماخیل ماشوگگر‘ہاؤس نمبر40گلی نمبر 6سیکٹرایف تھری حیات آباد‘محلہ رحمان آبادگشن رحمان کالونی‘محلی عزیز آبا کوہاٹ روڈمرشد آبا‘ہاؤس نمبر 15کینال روڈ دانش آباد‘ہاؤس نمبر 196گلی نمبر 5‘فیز3حیات آباد‘محلہ سرورآبادنوتھیہ آباد‘ہاؤس نمبر9محلہ شہید گڑھی بڈھ بیر‘ہاؤس نمبر 636فیز 6حیات آباد‘امین ہاؤس دارمنگی‘ہاؤس نمبر144فیز4حیات آباد‘شامل ہیں۔

مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آؤٹ انٹری بند رہے گی‘وفاقی حکومت کی پالیسی و ہدایات پر صرف گلیوں / چھوٹے علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

مائیکرو سمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلا ؤکو روکنا ہے‘ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہونے کی وجہ سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا‘ان علاقوں میں صرف ضروری اشیا خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی‘علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں‘خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔