خیبر پختونخوا کابینہ میں کل ردوبدل ہوگا، بعض وزراء کو فارغ کئے جانے کا امکان 

 

پشاور۔خیبر پختونخواا کابینہ میں کل ردو بد ل کیا جائے گا۔

 نئے دو صوبائی وزراء شہرام خان تراکئی اور انور زیب کے حلف برداری کے بعد صوبائی کابینہ میں ردو بدل کیا جا رہاہے۔

 بعض وزراء کو ممکنہ طور پرفارغ کئے جانے کے امکانات بھی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے صوبائی کابینہ میں ردو بدل کی منظوری پہلے سے ہی دی ہے کابینہ میں ردو بدل کے تمام تر اختیارات وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے پاس پہلے سے ہی موجود ہیں۔

 صوبائی کابینہ میں دو نئے وزراء کے شامل کرنے کے بعد کابینہ میں توسیع کی جا رہی ہے۔ بعض وزراء کو فارغ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

 کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء اور مشیروں کو فارغ کیا جا رہاہے۔