لاہور۔ لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف، فواد حسن فواد، احد چیمہ سمیت دیگر 13 ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت10 ستمبر تک ملتوی کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا،ا۔
حتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے کیس پر سماعت کی، منگل کوسابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور شاہد شفیق کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد جیل سے لاکر عدالت پیش کیا گیا۔
،عدالت نے شہباز شریف اور فواد حسن فواد کو مستقل حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے،شہباز شریف کی جگہ انکے معاون محمد نواز ایڈووکیٹ عدالت میں حاضر ہوئے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی جگہ انکے معاون محمد شہباز نے حاضری لگوائی، دیگر ملزمان میں بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق، بلال قدوائی، امتیاز حیدر,اسرار سعید اور عارف بٹ وغیرہ شامل ہیں۔
،دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گواہ کا رشتے دار فوت ہونے کی بناء پر عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کی پیشی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
نیب نے میاں شہباز شریف، احد چیمہ اور فواد حسن فواد سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس کے مطابق ریفرنس 3 والیمز اور ایک ہزار صفحات ہر مشتمل ہے جس میں شہباز شریف پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔