اسلام آباد۔ کورونا وائرس کے ساتھ ڈینگی بخار نے بھی اپنے وار شروع کردئیے،پمز میں 50سالہ شخص کی ڈینگی سے پہلی موت واقع ہوگئی۔
وفاقی حکومت نے حفاظتی اقدامات کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ جاری کردیا،آئندہ چند روز میں پورے ملک میں حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کردی جائیں گی۔
گزشتہ روز پمز ہسپتال میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی50سالہ منظور ماشی کو تشویشناک حالت میں لایا گیا جہاں پر مریض کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے جن میں کورونا اور ڈینگی کے ٹیسٹ کرنے کے بعد ڈینگی بخار کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا
جبکہ سینے میں بھی تکلیف تھی تاہم ان کو میڈیکل وارڈ میں داخل کروایا گیا جہاں پر ان کی ڈینگی بخار سے پہلی موت واقع ہوگئی ہے۔