لاہور، مکان کی چھت گرنے سے 6افراد جاں بحق، 4زخمی 

 لاہور۔ لاہور کے علاقے ٹیکسالی مارکیٹ میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

 واقعے کے بعد اہل محلہ اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکال کرہسپتال منتقل کیا۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لاشوں کو ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

 جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچوں سمیت خواتین اور مرد شامل ہیں۔