ایک اشتعال انگیز بیان ہی ہنگامی صورتحال پیدا کرسکتا ہے، ڈاکٹر قبلہ ایاز 

 

اسلام آباد۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاہے کہ صرف ایک اشتعال انگیز بیان ہی ہنگامی صورتحال پیدا کر سکتا ہے

انسانی رویوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،اطلاعات تھیں کہ محرم مشکل گزریگا، مگر اللہ کے کرم سے کوئی پریشانی  نہیں ہوئی۔وہ دن دور نہیں جب پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے گا۔

 منگل کو امن معاشرے کی تشکیل نو، چیلنجز اور مواقع کے عنوان پر اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر قبلہ ایاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہاکہ انسانی رویوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

 عدم تشدد کا سہرا نیلسن منڈیلا کو دیتے ہیں مگر کیوں بھول جاتے ہیں کہ ہمارے بزرگان دین کی ہماری تربیت کے لیے بہت سی مثالیں موجود ہیں تاریخ کا مطالعہ کریں، ہمارے عظیم قائدین نے عدم تشدد سے نجات کیلئے بہترین مثالیں قائم کی ہیں۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاکہ ہم نے بدقسمتی سے اپنی تاریخ کو بھلا دیا ہے،جن ممالک نے باہمی اختلافات کو بھلا دیا ترقی انکا مقدر بنی۔

 انہوں نے کہاکہ اتفاق کی بنیاد پر جو معاشرے تشکیل ہوئے بین الاقوامی برادری میں اپنا مقام بنا گئے۔

 ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ جس معاشرے میں چیلنجز نہ ہوں،وہ معاشرہ مردہ ہوتا ہے۔انسان کا کمال ہے کہ وہ کیسے ان چیلنجز کو امکانات میں تبدیل کرتا ہے۔