توہین رسالت کے الزام میں گرفتار ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ

 

پشاور۔ پشاور کی مقامی عدالت نے توہین رسالتﷺ کے الزام میں گرفتار ملزم بشیر مستانہ کوتفتیش کے لیے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے جس سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔

 گزشتہ روز ملزم بشیر مستانہ ساکن مفتی آباد کو پولیس اہلکاروں نے سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

چارسدہ کے رہائشی ملزم کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا تھا اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم بشیر مستانہ پر الزام ہے کہ اس نے ویڈیو پیغام کے ذریعے توہین رسالت کی اور نبوت کا  جھوٹادعوی کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد ملزم روپوش ہوا۔ جس کے بعد تھانہ انقلاب پشاور پولیس نے گرفتار کیا اور ملزم کے خلاف دفعہ295سی کی تحت مقدمہ درج کردیا ہے لہٰذا ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے۔

عدالت نے پولیس کی استدعا  کی درخواست منظور کرتے ہوے ملزم کو  تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا۔