ٹی 20، معین علی انگلینڈ کی کپتانی کرنے والے پہلے ایشیائی نژاد کرکٹر

  معین علی ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کی کپتانی کرنے والے پہلے ایشیائی نژاد کرکٹر بن گئے۔
معین علی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کی کپتانی کرنے والے پہلے ایشیائی نژاد کرکٹر کا اعزاز آسٹریلیا سے تیسرے ٹوئنٹی 20انٹرنیشنل میں حاصل کیا، ایو مورگن انجری کی وجہ سے میچ میں حصہ نہ لے سکے۔
مہمان ٹیم کی دعوت پر میزبان نے پہلے بیٹنگ کی، انگلینڈ پہلے ہی سیریز 2-0 سے اپنے نام کر چکا تھا۔