پشاورمیں، فائرنگ  سے ایک خواجہ سرا جاں بحق،دوسرا شدید زخمی 

 

پشاور۔ پشاور کے نواحی علاقہ پلوسی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دونوں خواجہ سراؤں کو فائرنگ کا نشانہ پشاور کے نواحی علاقے میں پروگرام سے واپسی پر بنایا گیا، فائرنگ کے نتیجے میں خواجہ سرا گل پانڑا جاں بحق جبکہ چاہت زخمی ہو گئی۔

واقعہ کے فوری بعد لاش اور زخمی خواجہ سرا کو طبی امداد کے لیے خیبر ٹیچنگ  ہسپتا ل منتقل کردیا گیا جہاں ہسپتا ل انتظامیہ کے مطابق زخمی خواجہ سرا چاہت کی حالت تسلی بخش نہیں۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا گل پانڑا کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی  جبکہ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔