پشاور۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے پشاور سمیت صوبے کے تمام سرکاری سکولوں کے سربراہوں کو پی ٹی سی فنڈ سے کورونا حفاظتی سامان و آلات خریدنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ٗ جن سکولوں نے پی ٹی سی فنڈ ختم کر دیا ہو وہاں اساتذہ اپنی مدد آپ کے تحت خریداری کرینگے پی ٹی سی فنڈ سے سکول سربراہ تھرمل گن ٗ ماسک ٗ سینی ٹائزر ٗ صابن اور دیگر پی پی ایز خریدیں گے ٗ۔
ذرائع کے مطابق سکول سربراہ ہر معلم اور طالب علم کو روزانہ نیا ماسک فراہم کرینگے ٗ گیٹ میں انٹری کے بعد ایک ٹیچر تھرمل گن سے اساتذہ اور بچوں کا ٹمپریچر چیک کریگا دوسرا ٹیچر سینی ٹائزرکا استعمال کرائے گا ٗ اسی طرح سکولوں میں صبح کی اسمبلی ہوگی اور نہ ہی بریک ہوگی۔
بچوں کو لنچ کیلئے کچھ ٹائم دیا جائیگا تاہم طالب علم کلاس رومز میں ہی بیٹھ کر کھانا پینا کر سکیں گے ٗ طالب علم اپنے پینے کا پانی اور کھانے کا سامان گھر سے ہی لائیں گے۔
سکول سربراہ یہ یقینی بنائیں گے کہ باتھ رومز کے باہر واش بیسن اور صابن لازمی ہوگا ٗ روزانہ صبح طالب علموں کو ایک گھنٹہ تک کورونا سے بچاؤ کا لیکچر دیا جائیگا جبکہ ماسک کا استعمال بھی لازمی ہوگا