مقبوضہ کشمیر پر عالمی خاموشی کہتی ہے جو کرنا ہے ہم نے کرنا ہے، شبلی فراز 

 

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں،عالمی برادری کی خاموشی کہتی ہے جو کچھ کرنا ہے ہم نے کرنا ہے۔

آل کشمیر نیوز پیپرز کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،کشمیری صحافیوں کے مسائل کے حل کی کوشش کریں گے۔

 بدھ کو آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے عہدیداروں سے حلف لیا۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آل کشمیر نیوز پیپرز کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،کسی بھی کمیونٹی کے عہدیداروں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کشمیری اخبارات کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے، کشمیری صحافیوں کے مسائل کے حل کی کوشش کریں گے۔


 انہوں نے کہا کہ علاقے اور خطے کے مسائل اجاگر کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں دنیا خاموش ہیں مود ی کے مظالم کے خلاف جو کرنا ہے وہ ہم نے خود کرنا ہے۔