بھارت کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، پاک فوج کا حوالدار شہید

 

راولپنڈی(آئی این پی) بھارتی فو ج نے ایک بار پھرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  لائن آف کنٹرول کے بیدوری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک حوالدار شہید ہوگیا جبکہ پا ک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بدھ کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بیدوری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور پاک فوج کی چیک پوسٹوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کا پاکستان آرمی نے مؤثر جواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی ومالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک حوالدار بھی جام شہادت نوش کرگیا۔ 39سالہ حوالدار لیاقت چکوال کا رہائشی ہے۔