پاکستان، امارات میں انسداد منی لانڈرنگ ٹیررفنانسنگ معاہدے پردستخط


 پاکستان نے منی لانڈرنگ  اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کیلیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
ایم او یو کے مطابق پاکستان کا فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور متحدہ عرب امارات کا فنانشل انٹیلی جنس یونٹ (ایف آئی یو) معلومات کے تبادلے  میں تعاون کو فروغ دینگے۔ پاکستان کی جانب سے یو اے ای میں تعینات پاکستانی سفیر غلام دستگیر اور امارات کی جانب سے ایف آئی یو کے ایکٹنگ چیف علی فیصل با،الاوی نے معاہدے پر دستخط کیے۔
پاکستانی سفیر غلام دستگیر نے کہا کہ دونوں ملکوں میں ڈیٹا شیئرنگ منی لانڈرنگ اور دیگر مالیاتی جرائم کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگا۔ معاہدے پر دستخط بین الاقوامی برادری کے ساتھ حکومت پاکستان کے منی لانڈرنگ اورٹیررازم فنانسنک  کے خلاف جنگ کے مضبوط عہد کا عکاس ہے۔
یو اے ای کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کے قائم مقام چیف علی فیصل نے معاہدے کو متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور گہرے تعلقات کا عکس قرار دیا۔