وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی ہے کہ روس کیساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور طویل مدتی کثیر الجہتی شراکت داری کا امکان موجود ہے۔
شاہ محمود قریشی، روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی دعوت پر روس کا دورہ کر رہے ہیں۔
ڈومو ڈی ڈیوو ائیرپورٹ پہنچنے پر ماسکو میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان، وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ظہور احمد اور روسی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔
واضح رہےکہ وزیر خارجہ وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر اپنے روسی ہم منصب سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔