پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا حکومت نے 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ٗجس کے تحت نویں ٗ دسویں ٗ گیارویں اور بارویں تک تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز کے تحت کھولے جا رہے ہیں ٗ سکول سٹاف ضابطے اخلاق پر عمل درآمد کے پابند ہونگے ٗ واضح رہے کہ دیگر کلاسوں کو مرحلہ وار کھولا جائیگا۔