کلبھوشن کیس، بھارتی دباؤ پر قانون تبدیل نہیں کرینگے، پاکستان 

 

اسلام آباد۔پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل اپنی عالمی ذمہ داری سے راہِ فرار اختیار کئے ہوئے ہے اور اس کی پالیسیاں چین اور پاکستان سمیت تمام ہمسایوں کے لیے خطرہ ہیں۔

 کلبھوشن معاملے پر بھارت کا جواب موصول ہوگیا ہے، بد قسمتی سے بھارت آج بھی اپنے پرانے موقف پر قائم ہے،کلبھوشن جادیو کیس میں بھارتی دباۂ پر قانون تبدیل نہیں کریں گے۔

بھارت کو پاکستانی عدالتوں سے ہی تعاون کرنا ہو گا،بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے، شہری آبادیوں پر اسلحے کا استعمال عالمی و انسانی حقوق کی صریحاًخلاف ورزی ہے۔

 جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ کلبھوشن یادیو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق بھارت سے رابطہ کیا تھا، بھارت کی جانب سے جواب موصول ہو گیا ہے،بد قسمتی سے بھارت آج بھی اپنے پرانے موقف پر قائم ہے اس کا کہنا ہے بغیر سیکورٹی اور کیمرے کے کبھوشن یادیو کے ساتھ ملاقات کی اجازت دی جائے۔

 افغان قیادت کی جانب سے ڈیورنڈ لائن کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ افغان قیادت کو ایسے بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے، ڈیورنڈ لائن کا مسئلہ حل ہو چکا ہے، اس پر ہمارا بڑا واضح موقف ہے، اب یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ نان ایشو ہے،اس ہوا دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی افواج ایل او سی پر بھی مسلسل فائرنگ کر رہی ہیں، بھارتی افواج رواں سال ایل او سی پر 2 ہزار سے زائد مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کرچکی ہیں، گزشتہ روز بھی امن کا دشمن بھارت جارحیت سے باز نہ آیا اور ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے سول آبادی کو نشانہ بنایا، جس میں تین معصوم شہری زخمی اور پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوا تھا، بھارت مسلسل اپنی عالمی ذمہ داری سے راہِ فرار اختیار کئے ہوئے ہے اور بھارتی پالیسیاں چین اور پاکستان سمیت تمام ہمسایوں کیلئے خطرہ ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ کلبھوشن جادیو کیس میں بھارتی دباۂ پر قانون تبدیل نہیں کریں گے،بھارت کو پاکستانی عدالتوں سے ہی تعاون کرنا ہو گا۔ ترجمان نے کہاکہ بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کے پاکستان کے حوالے سے اشتعال انگیز بیان کی بحرپور مذمت کرتا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ بھارتی افواج اپنی جیو پولیٹیکل غلطیوں سے کچھ بھی سیکھنے کی بجاے دھمکی آمیز بیاتات دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جنرل راوت بے بنیاد الزامات عائد کرنے کی بجائے اپنے فرائض پر توجہ دیں،پاکستان اور چین تمام موسموں میں تزویراتی شراکت دار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے سیز فائر خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ترجمان نے کہاکہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کی گئیچارلی ہیبڈو کی مکروہ جسارت کا معاملہ فرانس کی حکومت کیساتھ اٹھایا ہے۔