اسلام آباد۔پاکستان نے بھارت سے 11 پاکستانی ہندوؤں کے پراسرار قتل پر حقائق سے آگاہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور میں ایک ہی خاندان کے 11 پاکستانی تارکین وطن گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے۔
اس حوالے سے دفتر خارجہ میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ اس معاملے پر متاثرہ خاندان کے ایک فرد کی بیٹی شری متی مکھی نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے ان کے خاندان کو پاکستان مخالف ایجنٹ بننے کا کہا لیکن انکار پر انہیں قتل کردیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی پالیسیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔
بھارت کو بارہا 11 پاکستانی ہندوؤں کی پراسرارموت کی تحقیقات سے آگاہ کرنے کو کہا ہے تاہم تاحال پاکستان کو کسی قسم کی تحقیقات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔